0

عمران خان

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے ، نیب انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے کے حوالے سے ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply