کمشنر کراچی نے دو ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی۔
سمندر میں نہانے پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے جون جولائی کے مہینوں میں سمندر میں غیر معمولی لہروں کی وجہ سے نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
حسن نقوی نے مزید کہا شہری پابندی پر سختی سے عمل درامد کریں ،پابندی ان کی جان کی حفاظت کیلئے عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 14 جون سے 13 اگست 2024 تک ہوگا۔