محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 16 سے 18 جون کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال اور ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں16 سے 18 جون کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
18 سے 22 جون کےدرمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں آندھی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22جون کے دوران سکھر اور جیکب آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔