پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہی کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیا،ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں جمع کرایا گیا۔
ضمنی چالان میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا۔
مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بجھوائے جا چکے ہیں۔