عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 259 روپے لیٹر اور ڈیزل 266 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ موقر قومی اخبار کے مطابق عوام کو عید سے قبل ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
عوام کو پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار ریلیف ملے گا، مٹی کا تیل 169.61روپے، لائٹ ڈیزل 153.25 روپے فی لیٹرہونے کی توقع ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16جون سے ہوگا۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، بین الاقوامی منڈی میں ڈیزل 90ڈالر اور پیٹرول 84ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔