0

عمران خان نے بجٹ کو ظالمانہ قرار دیا، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بجٹ 2024-25 کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ اہم باتیں کی ہیں۔ جس طرح بجٹ پیش ہوا ہے اس طرح سے ملک نہیں چل سکتا۔

شعیب شاہین نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں، یہ بجٹ ظالمانہ ہے۔ رول آف لاء نہیں ہوگا تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کیوں لاپتہ ہیں، دبئی لیکس میں جو نام آئے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اظہر مشوانی کے بھائیوں سمیت پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو دوبارہ اٹھایا گیا ہے۔ حکومت قانون سازی کے بجائے آرڈیننس کے ذریعے نظام چلا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیب لاز کے بارے میں سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے۔ ہمارے دور میں نیب نے ساڑھے 4 سو ارب روپے اکٹھے کیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ایڈوائس پر بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ محمود اچکزئی کو دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply