0

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

مظفرآباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت 2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

احمد فرہاد کے وکیل نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں دلائل دیے، چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ صداقت حسین نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنا پڑی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میری خبر چلی ہے کہ نہیں، پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر چھوٹی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے، چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ احمد فرہادصرف شاعری کرے،صحافت نہ کرے۔

احمد فرہاد کو آج جیل سے رہا کیے جانے کا امکان ہے، واضح رہے کہ 10 جون کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر 24 جون تک راڑہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply