0

بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے وفد سے ملاقات، گورنر کے پی بھی شریک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے وفد سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین وفد کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں میں اتحاد کا باقاعدہ اعلان عید الضحیٰ کے بعد ہوگا۔

اس دوران خیبرپختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply