0

عمان کو بڑے مارجن سے شکست، انگلینڈ کوالیفائی کرنے کے قریب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ نے کم بیک کرلیا، عمان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج انگلینڈ اور عمان کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ 8 وکٹوں سے کامیاب ہوکر گروپ بی میں چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگیا۔

گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست، اسکاٹ لینڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

انگلینڈ کو اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کے لیے مقررہ ہدف 5 اوورز کے اندر پورا کرنا تھا۔ ایسے میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے عمان کا دیا ہوا  47 رنز کا ہدف صرف 3.1 اوورز میں پورا کرکے نیٹ رن ریٹ بہتر کرلیا۔

دفاعی چیمپیئنز کی جیت کی کوالیفائی کرنے کی صورت اب کافی آسان نظر آرہی ہے، انگلینڈ کو اپنے آخری میچ میں نمیبیا کے خلاف فتح حاصل کرنا ہوگی۔ اسی طرح آسٹریلیا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں کینگروز کی جیت بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply