0

حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ،کمپنیاں تحلیل

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ہو گئے،تمام کمپنیاں تحلیل  کردی گئی ہیں۔

حسن نواز 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ساتوں تحلیل کر دی گئیں،حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل ہوگئی، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔

2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی،حسن نواز کی 4کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں۔

حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی،حسن نواز اب برطانیہ میں کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں۔

انہیں پہلے ہی برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جا چکا ہے،ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔حسن نواز کو اپریل 2024 میں بینک کرپٹ قرار دیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply