0

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے بارشیں متوقع

شدید گرمی سے پریشان حال عوام کو بارشوں کی نوید سنا دی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہے، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ 15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق 19 مئی سے صوبے کے بالائی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،اس وقت صوبہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ،15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply