0

کراچی، ملیر ہالٹ کے قریب بجلی بندش پر احتجاج، ٹریفک معطل

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب بجلی کی طویل بندش کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مظاہرین کے احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے کی طرف جانے والی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں گزشتہ کئی روزسے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے اور بارہا شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، احتجاج کے باعث متعدد شہری دفاتراوراسکولوں کے لیے تاخیرکا شکار ہوئے۔

پولیس اورانتظامیہ مظاہرین کو پرامن طورپرمنتشرکرنے کی کوشش کررہی ہے اوربجلی بحالی کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply