0

ترکیے، پاکستان دوستی اتحاد، اعتماد اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی اتحاد، اعتماد اور بھائی چارے کی درخشاں مثال ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے بردباراورپُرامن رویے کو سراہتے ہوئے مسئلہ کشمیر، آبی تنازعات اوردیگرخطے کے اہم امورکے پرامن حل کی امید کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں یا عالمی سطح پر حمایت کی ضرورت ہے انہوں نےثابت کیا کہ سچے دوست محض الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے پہچانے جاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور یہ باہمی بھائی چارہ عالمِ اسلام کے لیے مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply