0

تھرپارکر میں پاکستان آرمی کا فری میڈیکل کیمپ ، متعدد افراد کا چیک اپ

تھرپارکر میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ڈیڑھ ہزار کے قریب لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

رائے چند ہائرسیکنڈری اسکول چیلہارمیں لگائے گئے کیمپ سے تھرپارکر اور اس کے نواحی دیہات کے باسی مستفید ہوئے۔

کیمپ میں مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں کے ساتھ مریضوں کے آپریشن بھی کیے گئے، ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ملیریا،شوگر،بلڈپریشر اوردیگر امراض میں مبتلا لوگوں کاعلاج کیا۔

فری میڈیکل کیمپ  میں شہریوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، اہل علاقہ نے اس اقدام پرپاک فوج کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply