پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر وائس مارشل عامر شہزاد، صدر ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا کالج آمد پر استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی نے فیکلٹی کو اعلیٰ صلاحیت کے تعلیمی معیارات حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور فضائی جنگی جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی حامل فوجی قیادت کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قوم کی حفاظت میں مسلح افواج کے اہم کردار اور قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔