0

سوات ، مالاکنڈ میں ٹیکسوں اور کسٹم ایکٹ کیخلاف مکمل شٹر ڈائون

سوات اور مالا کنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری، تمام تجارتی مراکز اور تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند ہیں۔

درگئی، سخاکوٹ، بٹ خیلہ اور تھانہ میں میں بھی مکمل شٹر ڈائون ہے ، وکلاء نے بھی تاجربرادری سے یکجہتی کے لیے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا ہے۔ جبکہ سیاسی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔

صدر تاجر برادری عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی اور سیلاب سے متاثر ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ، ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply