0

بابر کو کپتان بنانے کا نتیجہ سب کے سامنے، شارٹ ٹرم فیصلے نقصان دہ ہوسکتے ہیں، ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، محسن نقوی کامیاب ہونگے تو ٹیم کامیاب ہوگی۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلدی میں کیے جانے والے فیصلے محسن نقوی کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ شارٹ ٹرم فیصلے پاکستان کرکٹ کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ کارپوریٹ مینجمنٹ سے متعلق مشورہ کر لیں تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے معاہدہ طے پایا تھا کہ چیمپیئن ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔ یہ شق بھی شامل تھی کہ یکطرفہ ٹورنامنٹ اور جگہ منتقل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

سابق چیئرمین نے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش ہوا تو پہلے آئی سی سی پی سی بی سے بات کرے گا۔ سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات دور نہ کرسکے تو اچھا فیصلہ کریں گے۔ چیمپیئن ٹرافی ٹرافی پاکستان میں ہی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے تکرار نہیں ہونا چاہیے۔ گرم موسم میں پی ایس ایل کے انعقاد سے نتائج اچھے نہیں آئیں گے، پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں ہی ہونا چاہیے، میچز باہر نہیں ہونے چاہیے۔

انہون نے مزید کہا کہ آج پی ایس ایل کا ریونیو کرکٹ بورڈ کے ریونیو سے دگنا ہے، بیشتر اسٹیڈیمز میں شائقین کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں ہی نہیں ہیں۔ اسٹیڈیمز میں بنیادی سہولتوں کا ہونا بہت ضروری ہے، ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ایک سال کے لیے وی آئی پی باکسز بیچ دینے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply