پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالات بہتر نہیں اور اگر ذمہ داری کی توقع ہم سے ہے تو ہمیں بھی اس طرف سے ذمہ داری کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سابق چیئرمین پی ٹی آئی رہا ہوں گے تو ہی مذاکرات کی بات آگے بڑھے گی۔ 25 کروڑ عوام سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ضمانتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کرسکتی ہیں لیکن اگر حکومت مخلص ہے تو راستہ بڑا آسان ہے کہ غلط چیزوں کو ٹھیک کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگے الزامات اور غلط مقدمات ختم کیے جائیں۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسیران کی رہائی ہماری شرط ہے۔ بیان دربیان دیئے جاتے ہیں اور عملی اقدامات نہیں اٹھاتے تو معاملات بگڑ جاتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کی وجہ سے معاملات اور خراب ہوئے۔