0

سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد

راولپنڈی: سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک رہے گا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جیل میں ہنگامی فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply