اوگرا نے اپریل 2025 کیلئےآر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 4.08 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سوئی سدرن صارفین کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 1.06 فیصد کمی کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی 52 سینٹ تک مہنگی کی گئی جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13 سینٹ تک سستی کی گئی ۔
سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو کی نئی قیمت 12.58 ڈالر،سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 12.59 ڈالر مقررکی گئی ہے۔
ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ یکم اپریل سے ہو گیا ہے۔