وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل جائیں گے ، اور بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر مشاورت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پر بانی پی ٹی آئی کی حتمی رائے لیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیے گئے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر پارٹی کے اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔