محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں خیبر پختونخوا ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ مزیدموسلادھار بارش کاامکان ہے۔ جبکہ شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ منگل، بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی خیبرپختونخوا،پنجاب،اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے19 اپریل ہفتے کے روز بھی اکثر مقامات پر آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پسنی میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی مبارشوں سے اب تک 5 افراد جاں بحق ہو چکے ، 15 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پسنی 70 ، دالبندین 28 تربت 18 پنجگور 10 لسبیلہ 9، جیوانی ، خضدار 7، بارکھان6،گوادر 5،کوئٹہ 3 ، سبی اور اور ماڑہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آچکے، بارشوں سے اب تک 15افراد جاں بحق 15 مکانات کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں پانی میں بہنے سمیت گاڑیاں بھی پھنس گئیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا۔