0

پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق صوبہ بھر میں روٹی 4 روپے کی کمی کے بعد 20 روپے سے کم ہو کر 16 ر وپے کی ہو گئی ہے ۔ وزیراعلی پنجاب نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر میں روٹی کی فروخت کو 16روپے پر یقینی بنایا جائے اور فیصلے پر سختی سے عمل درآمد بھی کرایا جائے۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، انہوں نے امید ظاہر کی تھی ہے کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کمی ہو گی۔

مریم نواز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو روٹی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔

دوسری جانب پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 28سو سے کم ہو کر2300 روپے کا ہوگیا ہے۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے کی مزید کمی متوقع ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply