پاکستان سے پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا ، بعد ازاں انہٰں سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سکواڈ آج راولپنڈی رپورٹ کرے گا، کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی عید کی چھٹیوں کے بعد پنڈی پہنچ کر سیریز کی تیاری شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، راولپنڈی سٹیڈیم میں ابتدائی تین جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔









