عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض دے گا ،فنڈز 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے، منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے 2028ء تک مکمل ہو گا۔
2013ء میں شروع ہونے والا منصوبہ دسمبر 2021ء میں مکمل ہونا تھا، تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالر ہو گئی۔
منصوبے پر عملدرآمد سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔