0

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بھرتیوں ، عہدوں اور تنخواہ کی تفصیلات طلب

وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست ، ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدوں اور تنخواہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا۔

چیئرمین کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، اگلے ہفتے اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ، اس سلسلے میں پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور اسمارٹ آپریشنز کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply