0

ایف آئی اے میں 2018کے بعد بھرتی ہونے والے افسران کی چھان بین کا فیصلہ

اسلام آباد ایف آئی اے میں 2018کے بعد بھرتی ہونے والے افسران کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے  ذرائع کے مطابق 2018 کے بعد بھرتی والے  تمام افسران و اہلکاروں کی تعلیمی اسناد چیک کی جائیں گی۔

ڈائریکٹر ایچ آر کی سربراہی میں ویری فکیشن سیل قائم کردیا گیا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

2019 یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے افسران کے کوائف طلب کر لئے گئے، تمام افسران و اہلکار اپنی تعلیمی اور کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply