0

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا حکومت ندیم اسلم چودھری کا تبادلہ کردیا گیا ہے ،انہیں سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

شہاب علی شاہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا حکومت تعینات کئے گئے ہیں،گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ بلوچستان حکومت میں تعینات تھے۔

سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ رحیم حیات قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،رحیم حیات قریشی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply