0

توشہ خانہ ٹو کیس

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے نئی 3 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

فاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین تحقیقات کی نگرانی کریں گے، ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply