سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں آپریشن کے دوران 27دہشتگرد ہلاک کردئیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں متعدد ٹھکانے،اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد تباہ کردیا گیا،ہلاک دہشتگرد فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے،سیکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم نے کچھی میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسزکی پذیرائی کی ،27دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پرافسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی تعریف کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔









