0

سینٹ نے نیشنل فارنزک ایجنسی بل کی متفقہ منظوری دیدی

 سینٹ نے نیشنل فارنزک ایجنسی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

بل کے مطابق ریسرچ، فارنزک اور ڈیجیٹل فارنزک کے شعبے قائم کیے جائیں گے ، ڈیجیٹل فارنزک کا شعبہ قومی سکیورٹی کے معاملات میں معاونت کرے گا۔

نیشنل فارنزک ایجنسی وفاق، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کمشیر سمیت تمام فارنزک ایجنسیوں کو سروسز مہیا کرے گی، ایجنسی لیب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سروسز مہیا کرے گی۔

ایجنسی ڈیجیٹل فارنزک مواد کو محفوظ کرے گی ، فارنزک ایجنسی  بطور ماہر عدالت میں بھی پیش ہو گی۔ نیشنل فارنزک ایجنسی کا ڈی جی دُہری شہریت کا حامل نہیں ہو گا۔

ایجنسی کے بورڈ اف گورنرز کا چیئر پرسن ڈویژن کا سیکرٹری ہو گا ، بورڈ میں آئی جی اسلام آباد، نیکٹا کا نیشنل کوآرڈی نیٹر اور نیشنل پولیس بیورو کا ڈی جی شامل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply