ایف آئی اے کی جانب سے پشاور کے صرافہ بازار میں کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے 23کروڑ روپے برآمد ہوئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق موصول شدہ رقوم افغانستان سے بھیجی جارہی تھیں،حوالہ ہنڈی گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔