0

قاضی فائز عیسیٰ کے بعد لندن میں خواجہ آصف کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے واقعہ کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

نامعلوم شخص نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھرانہیں دھمکی دینے لگا۔

خواجہ آصف لندن میں ٹرین کے ذریعے ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے ان پر جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کیخلاف قرارداد منظورکرلی گئی ۔

حکومتی رکن احسن رضا نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کیخلاف قرارداد پیش کی،قرارداد میں کہا گیا یہ حملہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰپر نہیں پورے پاکستان پر کیاگیا۔

قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی منصوبہ بندی کرکے سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حملہ کی ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی۔

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،حکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

اس موقع پراسپیکر نے رولنگ دی کہ اس کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply