پنجاب اسمبلی میں لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کیخلاف قرارداد منظورکرلی گئی ۔
حکومتی رکن احسن رضا نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کیخلاف قرارداد پیش کی،قرارداد میں کہا گیا یہ حملہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰپر نہیں پورے پاکستان پر کیاگیا۔
قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی منصوبہ بندی کرکے سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کی ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی۔
واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،حکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔
اس موقع پراسپیکر نے رولنگ دی کہ اس کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے۔









