وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کے حقیقی بھائی میاں سجاد حسین پیرزادہ انتقال کرگئے ہیں۔
ترجمان وزارت ہائوسنگ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور سجاد حسین پیرزادہ انتقال کرگئے ہیں ۔
مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں شیخ واں بہاولپور میں ادا کی گئی بعدازاں مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔









