پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پوری قوم اور پاک فوج کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلی ترین معیار کے لیے جانی جاتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے۔ اور اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا۔ جن میں سے پاک فوج کی ٹیم نے مشق میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پاک فوج نے ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا۔ جبکہ دنیا بھر سے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:
شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک مسابقتی ماحول میں دیئے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسر سائز کیمبرین پٹرول میں شرکت کی۔ ایکسر سائز کیمبرئیم پٹرول 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ ویلز میں جاری رہی اور رواں برس ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوئے ہیں۔









