0

190 ملین پاؤنڈ کیس میں زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ز لفی بخا ری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے زلفی بخار ی کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ اشتہاری ملزم کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے جس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے کہا کہ ز لفی بخار ی جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے، زلفی بخاری کو 6 جنوری کو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں اراضی کو ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے، عدالت نے سات روز میں تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply