فیصل آباد کی 11 سالہ ہانیہ کاشف کو اپنے دیگر حافظ بھائیوں کو دیکھ کر قرآن مجید زبانی یاد کرنے کا شوق پیداہوا تو ہانیہ نے دن رات ایک کیا اور صرف 34 روز میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا۔
ہانیہ کا کہنا کہ اس نے مسجد نبویؐ میں اس مقصد کے لئے خصوصی دعا کی تھی،ہانیہ نے بتایا کہ میں نے ناظرہ کا آخری سبق مسجد نبویؐ میں پڑھا، جب میں نے حفظ شروع کیا میں نے پوری ایک صورت کرتے کرتے آدھا سپارا سنایا۔
6 سپاروں تک پھر آدھا صبح اور آدھا شام کو اور پھر جب آخری دن تھا میرا میں نے 2 مکمل سپارے سنائے۔ہانیہ کو قرآن مجید یاد کروانے والے حافظ عرفان الحق کا کہنا ہے کہ ان کے تدریس کے 40 سالہ دور میں ہانیہ پہلی اور واحد طالبہ ہے جس نے انتہائی کم مدت میں قرآن پاک حفظ کیا جوخود ان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔
صرف 34 دن میں قرآن مجید حفظ کرنے والی 11 سالہ ہانیہ کاشف کی خواہش ہے کہ وہ مذہبی اسکالر بن کر دین کے فروغ کے لئے عظیم خدمات سرانجام دے۔