0

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پاکستان رولز2024اور اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے رولز کا جائزہ لیا جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، سابق جج جسٹس منظور احمد اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اٹارنی جنرل منصورعثمان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی کمیشن کے ارکان ہیں اور وہ بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ 28 اگست کو ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام بھی طلب کرتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط بھی لکھے تھے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ جس ہائیکورٹ میں پانچ سے زیادہ نشستیں خالی ہیں فوری نام تجویز کیے جائیں، اڑھائی سال بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply