پشاور میں چالان کیے جانے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ نشتر آباد چوک میں پیش آیا جبکہ زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ موبائل فون نمبر ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
زخمی ٹریفک اہلکاروں نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو چالان دیا گیا۔ جس کے بعد ڈرائیور نے بہ ارادہ قتل ہم پر گاڑی چڑھا دی۔