0

علی امین گنڈاپور کی کہانی فلمی ہو سکتی ہے، حقیقت سے تعلق نہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سب کو چکما دے کر خود گاڑی چلا کر نکلے۔ یہ ان کی کہانی فلمی ہو سکتی ہے لیکن حقیقت سے اس کا تعلق نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 8 گھنٹے تک پارٹی سے کوئی رابطہ نہ ہونے کو ڈرامے بازی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی وزیر اعلیٰ کہیں نکلتا ہے تو اس کی سیکیورٹی ساتھ ہوتی ہے۔ علی امین گنڈاپور سب کو چکما دے کر خود گاڑی چلا کر نکلے۔ یہ ان کی کہانی فلمی ہو سکتی ہے لیکن حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہے۔ جنوبی اضلاع دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہیں اور پولیس 3 دن سے ہائی ویز بلاک کر کے بیٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے علاقے میں ججوں پر فائرنگ اور انہیں اغوا کیا جاتا ہے۔ صوبائی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے لیکن ہم صوبے میں گورنر راج لگا کر سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بنائیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے وہ کسی طرح آرمی چیف سے معافی مانگیں۔ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں تو پھر ان کے ٹرائل بھی برداشت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply