کوئٹہ کے لیاقت بازارمیں دستی بم حملہ کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق،6 افرادزخمی ہوگئے۔
ترجمان سول ہسپتال کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے ،طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہےجبکہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں۔









