0

مولانا طارق جمیل کی ارشد ندیم سے ملاقات، 5 لاکھ روپے کا چیک بھی تھما دیا

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے پاکستان کے لیے 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو 5 لاکھ روپے کا چیک تھما دیا۔

مولانا طارق جمیل گزشتہ روز قومی ہیرو ارشد ندیم کے آبائی گاؤں میاں چنوں میں انکی رہائشگاہ پہنچے۔ انہوں نے ارشد ندیم سے ملاقات کی اور انہیں اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا۔

مولانا طارق جمیل نے پاکستانی ایتھلیٹ کو اولمپکس میں 40 سال بعد انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور اپنے کھیل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

ارشد ندیم کی طرف سے مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ محنت کریں گے۔

بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا اورانکے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کو ملنے والا یہ پہلا انعام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply