0

سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کی، اہلیہ کا انکشاف

سابق انگلش کرکٹر اور کوچ گراہم تھورپ کی اہلیہ کے مطابق انکے شوہر نے طویل جدوجہد کے بعد خود اپنی جان لے لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق کرکٹر کی اہلیہ امینڈا تھورپ نے  ہے کہ گراہم کی موت خودکشی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے گھر کے قریب ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کی، وہ گزشتہ چند برسوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

امینڈا تھورپ کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہر نے کئی برس تک ذہنی بیماریوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے مئی 2022 میں بھی ایک مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی، جس کے بعد وہ شدید بیمار ہوگئے تھے۔ تاہم بعد میں ان کی حالت بہتر ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراہم نے اپنی زندگی کا خاتمہ اس سوچ کے ساتھ کیا ہے کہ ان کی بیوی اور بچوں کے لیے اِن کے بغیر زندگی بہتر ہوگی۔ گراہم کی موت کے بعد ان کے اہلخانہ نے ان کی یاد میں ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق آگاہی کے لیے ایک فاؤنڈیشن بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے طرف سے 5 اگست کو 55 سالہ گراہم تھورپ کے وفات کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گراہم تھورپ نے 1993 سے 2005 تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 100 ٹیسٹ میچز کھیل کر 6744 ٹیسٹ رنز بنائے جن میں 16 سنچریاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply