0

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

نیب کی جانب سے توشہ خانہ تحائف کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ تحائف کےلیے اختیارات کے غلط استعمال کے معاملے میں نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، نیب ٹیم گیٹ 5سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئی، ٹیم کے 2اراکین اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئے ہیں ۔ کارروائی مکمل کرنے کے بعدسابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی جائے گی۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے نیب ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائرکی گئی جس پر عدالت نے نیب کو 15 جولائی کیلئے نوٹس جاری کیا ہے ۔

خیال رہے اس سے قبل سیشن عدالت نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو باعزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف نئی تحقیقات شروع کی تھی، ان پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

نیب نے دونوں کو نئی انکوائری میں طلب بھی کیا تھا اور 16 اپریل کو نیب راولپنڈی آفس بلایا گیا تھا۔ نیب نے بتایا ہے کہ کیس دو حصوں می تقسیم کیا گیا ہے، عمران خان کیخلاف تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الگ سے کیس بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply