کل خاور مانیکا بشری بی بی کو نیک اور عمران خان کو شریف انسان قراردیتے تھے لیکن سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد داشنام ترازی اور گھٹیا الزامات پر اتر آئے جو قابل افسوس ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ سیشن جج امجد مجوکا نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کردیا ہے ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا،بشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کیس اڑا کر رکھ دیا ہے۔
کل تک خاور مانیکا بشری بی بی کے تقدس اور پاک دامنی کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے لیکن بعد میں ایک کیس میں گرفتار ہونے کے بعد ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا جس کے بعد مسلسل بشری بی بی اور عمران خان پر گھٹیا الزامات لگارہے ہیں۔
عمران خان کی شادی کے پانچ سال تک وہ خاموش رہے اور کوئی بات نہیں کی لیکن بعد میں انہوں نے ان دونوں کی ذات پر حقیق حملے شروع کردیئے جو قابل افسو س اور قابل شرمندگی ہے۔