چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ و مرکزی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اعجازاللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مرکزی، ریجنل اور علاقائی سطح پر فلڈ ایمرجنسی سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سینٹرز پر ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں ریجنل سطح پر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں اور رضاکاروں کی پری مون سون ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اعجاز اللہ خان نے کہا کہ سوات، کراچی، سکھر، راولاکوٹ، کوئٹہ، گوادر، تونسہ شریف، راجن پور میں ڈیزاسٹر ٹیموں اور رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے۔ حیدرآباد، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں اگلے چند دنوں میں شیڈول کے مطابق پری مون سون ٹریننگ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات کے پیش نظر ہر سطح کی ٹیم اور رضاکار ہر لمحہ الرٹ رہیں گے۔ ریسکیو آلات، خیمے، مچھر دانیاں، ترپال علاقائی گوداموں میں روانہ کر دئیے ہیں۔









