جنوبی وزیرستان میں جمعیت علما اسلام کے سابق ضلعی امیر مولانا میر زاجان وزیر پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد سابق ضلعی امیر جے یو آئی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔ مولانا میر زاجان وزیر کے بیٹے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر فائرنگ وانا بائی پاس روڈ پر ہوئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں سابق ضلعی امیر کا علاج جاری ہے۔