وزیراعظم شہبازشریف کا کل قوم سے خطاب کرنے کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں وفاقی بجٹ 25-2024 پر بات کریں گے،وزیراعظم حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر قوم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم آئندہ برسوں کیلئےمیگا پراجیکٹس کا روڈ میپ بھی دیں گے ، وزیراعظم کا خطاب معاشی اورسفارتی محاذ پر کامیابیوں پر مشتمل ہو گا۔