0

پنجاب کا بجٹ پیش

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کابجٹ پیش کرنا اعزاز کی بات ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کاسفر دوبارہ شروع کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے مختصر وقت میں بتایا ہے کہ عوام کی خدمت کیسے کرتے ہیں۔

شہبازاسپیڈ اب ڈیجٹیل پنجاب اسپیڈ بن چکا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے روٹی اور دیگر اشیائے خورونوش کو سستا کیا،مریم نواز،نوازشریف کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہیں،پنجاب کی ترقی کاسفر شروع ہوچکا ہے،مریم نواز بطور وزیراعلیٰ اب پنجاب کی طاقت بن گئی ہیں۔

مہنگائی میں کافی حد تک کم ہوچکی ہے،اس بجٹ میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا،10ارب روپے کی لاگت سے پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جارہی ہے،بجٹ میں صوبائی محصولات میں اضافہ کررہے ہیں۔نگہبان کارڈ کیلئے 2ارب روپے رکھے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ نے پنجاب میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالوں کیلئے مفت سولرسسٹم فراہمی کااعلان بھی کیا، انہوں نے کہاکسانوں کو ڈیری فارمنگ کیلئے آسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں،تاریخ کاسب سے بڑا کسان دوست پیکج متعارف کرارہے ہیں۔

پنجاب میں موبائل فیلڈ اسپتالوں کاآغاز کردیا گیا،پاکستان میں پہلے آئی ٹی سٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی،5لاکھ کسانوں کو 75ارب مالیت کے بلاسود قرضے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply